مسلم ہائی اسکول کلاتھ مارکیٹ کی عمارت  کو بلڈر مافیا سے بچایاجائے، احمد کمال

139

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ایجوکیشنل سوسائٹی کا اجلاس احمد کمال کی زیر صدارت ہوا، جس میں گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول کلاتھ مارکیٹ کے ہیڈ ماسٹر کی اسکول کے ایس ایم سی فنڈ میں مبینہ کرپشن اور اسکول میں غیر قانی تعمیر میں مجرمانہ خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ و محکمہ تعلیم ودیگر حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ہیڈ ماسٹر کو برطرف کیاجائے اورایس ایم سی فنڈ کی رقم وصول کرتے ہوئے اسکول کی عمارت کو بلڈر مافیا سے بچایا جائے تاکہ سرکاری اسکولوں میں غریبوں کے بچوں کو تعلیم یقینی طور پر مل سکے۔