مزدوروں کے تمام واجبات جلد ادا  کردیے جائیں گے، عاشق علی قنبرانی

152

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے مہران یونین (سی بی اے) کے قائم مقام جنرل سیکرٹری عاشق علی قنبرانی‘ ولیم نذیر‘ ارشاد احمد‘ رضوان راجپوت‘ عبدالرزاق راجپوت ‘ خالد زئی‘ قاسم انصاری نے کہا ہے کہ مزدور آپس میں اتحاد قائم رکھیں، مزدوروں کے تمام واجبات تنخواہیں، پنشن اور ورک چارج ملازمین کی چھے ماہ کی تنخواہیں کراچی سے ملنے والے پیسوں سے ادا کردی جائیں گی۔ ادارے نے تیس کروڑ روپے کی سمری ارسال کی ہے، سی بی اے یونین سے ڈی جی ایچ ڈی اے غلام محمد قائم خانی نے وعدہ کیا ہے۔ ادائیگی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔