گوپانگ اتحاد کے پلیٹ فارم سے بے سہارا  افراد کی مدد کی جائے گی، یعقوب گوپانگ

194

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مقامی ہوٹل میں گوپانگ برادری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گوپانگ اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سابق حیسکو چیف محمد یعقوب گوپانگ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے حب علی گوپانگ‘ زوار غلام اکبر گوپانگ‘ جاوید گوپانگ‘ الطاف گوپانگ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ گوپانگ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور متحد کرنے اور برادری کی فلاح وبہود کے لیے گوپانگ اتحاد قائم کرکے ملک بھر میں تنظیم سازی کی جائے گی۔ اجلاس میں مزید گیا گیا کہ گوپانگ اتحاد کے قیام کا مقصد صرف برداری کی فلاح بہود کے لیے کام کرنا اس اتحاد کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔