مسائل حل نہ ہوئے تو واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام بند کردینگے، ایچ ڈی اے

157

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے مطالبات کے حق میں منگل کے روز پھر دھرنا دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے آرگنائزر اعجاز حسین‘ جمیل الدین ‘ چاند محمد‘ بلاول ملاح‘ نیاز حسین‘ عبدالحمید‘ عبدالقیوم بھٹی نے کہاکہ اگر ملازمین کے مطالبات جلد از جلد نہیں مانے گئے تو ملازمین حیدرآباد کا واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام بند کرنے پر مجبور ہوںگے۔ انہوںنے کہاکہ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور اگر اب بھی انکی تنخواہوں‘ پنشن ودیگر واجبات کی ادائیگی نہیں کی اور ورک چاج ملازمین کو ریگولر کرنے پر پیش رفت نہیں کی گئی تو ملازمین مجبور ہوکر انتہائی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ ہم نے ملازمین کی مشاورت سے ایچ ڈے میں موجود سی بی اے یونین کو اور اس کے ساتھ ساتھ ادارے کی تمام ایسوسی ایشنوں کو ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے جاری دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ تمام مزدور یونینز اور ایسوسی ایشن مل کر ملازمین کے مسائل مستقبل بنیادوں پر حل کراسکیں تاکہ واسا ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو فاقہ کشی ومفلسی کی زندگی سے نجات مل سکے ۔