ٹنڈوالٰہیار,مہران شوگرملز لمیٹڈ کے مزدوروں کی بھوک ہڑتال

163

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)مہران شوگرملز لمیٹڈ ٹنڈوالٰہیار کی جانب سے لیبر قوانین اور یونین کے ساتھ کیے گئے باہمی معاہدات پرعملدرآمدنہ کرنے پر مہران شوگرملزمنردوریونین (سی بی اے)ٹنڈوالٰہیارکی جانب سے یونین آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پرسندھ شوگرملزور کرزفیڈریشن کے عہد یداران نے بھی شرکت کی۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود مزدوروں سے مہران شوگرملز منردوریونین کے صدرمحمد خالدخانزادہ،جنرل سیکرٹری طفیل احمدمیمن ،نردور رنہماعلی حسن خاصخیلی،محمدفیصل خانزادہ،شکیل خلجی اور مقصود حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مل انتظامیہ یونین کے ساتھ باہمی معاہدات پربھی عمل نہیں کررہی ہے۔مل میں ریٹائراور فوت ہونے والے ورکروں کے بیٹوں کوسن کوٹاکے تحت ورکرکی حیثیت بھرتی نہیں کیاجارہاہے۔مل میں سیزن اور بندسیزن میں ملازمین کی ایک بڑی تعدادکام کرتی ہے اور آئے دن حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں لیکن مل میں گزشتہ2سال سے کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجودنہیں ہے۔باہمی معاہدات کے تحت سیزنل اور مستقل ورکروں کوپروموشن دینے کاعمل بھی روک دیا گیا ہے ۔سندھ حکومت نے صنعتی اداروں میں ملازمت کرنے والے سیزنل ورکروں کوگریجویٹی دینا منظور کیا ہے لیکن اس حوالے سے مل انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں کی جارہی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے گروپ انشورنس کی رقم 2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کردی گئی ہے لیکن مل انتظامیہ کی جانب سے تاحال ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔ٹھیکیداری نظام کے من پسندافرادکوٹھیکوں سے نواز کرمقامی مزدوروں سے ظلم وزیادتی کی جارہی ہے۔ٹھیکیدارمقررکردہ کم تنخواہ دینے کے بجائے صرف12000روپے ماہانہ پر مزدوروں سے 12گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے۔کنٹریکٹ ملازمین جوکہ کافی عرصہ سے مل میں ملازمت کررہے ہیں انہیں ملکی قوانین کے تحت مستقل نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہیں بھرتی لیٹرنہیں دیے جارہے ہیں اور نہ ہی EOBIٓؑاور SESSIسے رجسٹریشن کرائی جارہی ہے اس کے علاوہ کنٹریکٹ ملازم اپنے حقوق کی بات کرتاہے تواسے کوئی وجہ بتائے بغیر مل سے فارغ کردیاجاتاہے۔