ہنگورجہ، بدامنی عروج پر، عید سے قبل چور اور ڈاکو سرگرم

197

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ہنگورجہ اور گردونواح میں بدامنی عروج پر، عید قریب آنے سے قبل چور اور ڈاکو سرگرم ہوگئے۔ نامعلوم چور نجی کلینک کے باہر سے عزیز احمد سہتو کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگئے ۔ جبکہ نامعلوم چوروں نے علی ڈنو سہتو کے گھر سے نقد رقم، زیورات، موبائل فون اور دیگر اشیا چوری کرلیں۔ نامعلوم چوروں نے خادم سہتو، علی حسن چانگ کے گھروں میں گھس کر عید الاضحی کا بکرا چوری کرلیا۔ جبکہ گائوں بچل بھنبھرومیں نامعلوم چوروں نے تاجر آفتاب بھنبھرو کی زمین پر لگا ہوا ہینڈپمپ چوری کرلیا۔ ہنگورجہ اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی بد امنی کیخلاف سیاسی اور سماجی رہنمائوں محمد صدیق سولنگی، آفتاب بھنبھرو، غفار چنا اور دیگر نے سخت تشویش کا اظہار کر کے ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگورجہ تھانے کی حدودمیں بدامنی پر قابو پایا جائے۔ دریں اثنا ہنگورجہ کے قریبی گائوں سائیں داد سولنگی کا رہائشی رینجرز کا جوان انور حسین سولنگی کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگیا۔ نماز جنازہ میں رینجرز کے کرنل عمران، ڈی ایس آر خالد سمیت بڑی تعداد میں رینجرز کے جوان اور سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر ذاکر حسین سولنگی، جام مقبول احمد سہتو، سلیم سولنگی، تنویر عباس، اطہر عباس اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔