ڈیفنس میںپولیس کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں رانگ وے کار چلانے اور پولیس کو دھمکیاں دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ،گزری کے علاقے ڈیفنس میں سلطان مسجد کے قریب سگنل پر ٹریفک پولیس اہلکار نے پیر کو ایک کار سوار شخص کو رانگ وے گاڑی چلانے پر روک لیا جس پر کار سوار غصے میں آپے سے باہر ہو گیا اور اہلکار کو دھمکیاں دیتے ہو ئے کہنا لگا کہ مجھے جانتے نہیں ہو کون ہوں،جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے اپنے افسران کو موقع پر طلب کرلیا ، اور دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر کے گزری تھانے منتقل کردیا۔