بارش کے بعد بجلی کا طویل بریک ڈاؤن قابل مذمت ہے، مصطفی کمال

139

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں ہلکی بارش کے بعد بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واپڈا کا ترسیلی نظام ہلکی سی بارش برداشت نہیں کرسکتا لیکن اوور بلنگ کرتے ہوئے یہی نظام برق رفتاری سے دوڑ رہا ہوتا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔