کراچی میں مختلف ڈی ایس پیز کا ٹرانسفر اور پوسٹنگ

77

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)کراچی میں مختلف ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی گئی،غلام قادر بروہی کو ایس ڈی پی او شاہراہ فیصل تعینات کردیا گیا، ممتاز احمد ملک کو سعود آباد میں بطور ایس ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے،صفدر علی شاہ کو منگھو پیر میں ڈی ایس پی تعینات کردیا گیا،مشتاق احمد کو ایسٹ زون میں ڈی ایس پی تعینات کردیا گیا،جاوید احمد کو ضلع ملیر میں ڈی ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔