5435پولیس بیواؤں کو 27 کروڑ روپے ادا کیے گئے، آئی جی

177

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایات کے تناظر میں محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹررضوان احمد نے جولائی2018ء تامارچ 2019 ء گزشتہ 9ماہ پر مشتمل شہدائے پولیس، مرحوم پولیس ملازمین کے ورثا سمیت سرونگ پولیس افسران وجوانوں کے لیے ا ٹھائے جانے والے فلاح وبہبود کے اقدامات کی تفصیلات کا احاطہ کیا جو درج ذیل ہے۔ 5435پولیس بیواؤں کو5000ماہانہ فی کس کے حساب سے 27کروڑ 46لاکھ38ہزار8سو33 روپے ادا کیے گئے جس میں پچھلے بقایا جات بھی شامل ہیں، 1385مرحوم اورشہید پولیس افسران اور جوانوں کی تجہیز وتکفین کی مدمیں 5کروڑ42لاکھ50ہزار روپے ان کے لواحقین کو ادا کیے گئے،3346 پولیس ملازمین کوریٹائرمنٹ،گرانٹ کی مدمیں 4 کروڑ 48لاکھ 24 ہزار 4سوچالیس روپے اداکیے گئے۔بچوں کی شادی کے لیے 205 پولیس ملازمین کومیرج گرانٹ کی مدمیں67لاکھ35 ہزار روپے دیے گئے۔