شاہی سید کی کارکنان کو متحدہ اپوزیشن کے جلسہ عام میں شرکت کی ہدایت

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں صوبائی صدر شاہی سید کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 25جولائی کو جناح پارک میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا،اجلاس سے صوبائی صدر شاہی سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی متحدہ اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ جلسہ عام بھر پور شرکت کرے گی، 25جولائی 2018ء کے عام انتخابات دھاندلی زدہ ترین انتخابات تھے ، 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانے پر مجبور کرنے کے لیے ہم متحدہ اپوزیشن اتحاد کے شانہ بشانہ ہیں، جلسہ عام سے عوامی نیشنل پارٹی کے نوجوان قائداور صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان بھی خطاب کریں گے ، اجلاس میں جلسے میں شرکت کے لیے تمام اضلاع کی ریلیوں کے روٹ کو حتمی شکل دی گئی،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے تمام پارٹی کارکنان کو 25جولائی کے متحدہ اپوزیشن کے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔