کورنگی میں عوام کی فلاح وبہبود کیلیے کام کرتے رہیں گے ‘ماجدشیخ

163

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے سخت احتجاج پر کورنگی نمبر ڈھائی کا برساتی نالہ بحال کر دیا گیاہے اور فلائی اوورکے پلر کے درمیان تقریبا ًچھے فٹ چوڑا نالہ تعمیر کیا جارہاہے ۔نالے کی دیوار کی تعمیر کیلیے سریے لگاکر شٹرنگ کی جا رہی ہے اور نالے کے اوپر ڈالی گئی مٹی اور ملبہ ہٹایا گیا ہے ۔جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی ضلع کورنگی کے صدر ماجد شیخ نے مطالبہ کیا کہ بارش سے قبل نالے کی تعمیر مکمل کی جائے ورنہ نالہ بند ہونے کی صورت میں کورنگی لانڈھی کا مرکزی برساتی نالہ جو کہ بارش میں اوورفلو ہوتا ہے ‘نکاسی نہ ہونے کی صورت میں بڑی تباہی پھیلا سکتا ہے ۔نالے کی چوڑائی کم کر دی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے ا س مقام پر پریشر بڑھ جائے گا ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی ودیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے جماعت اسلامی کے احتجاج کا نوٹس لینے اور جماعت اسلامی کے خدشات کو دور کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔