پاک امریکا تجارت بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے ،حفیظ شیخ

276

واشنگٹن/اسلام آباد(آن لائن)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سے میٹنگ کے دوران پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واشنگٹن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات بہتر ہوںگے، پاکستان میں انفرااسٹرکچر اور قدرتی گیس سمیت آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاری کے قوی امکانات ہیں ۔