طالبان کے ساتھ مذکرا ت ، زلمے خلیل کابل اور قطر کے لیے روانہ

183

واشنگٹن ( آن لائن )امریکا کے امن کے نمائندے زلمے خلیل زادافغانستان اور قطر کے لیے روانہ ہو گئے ہیںیہ دورہ یکم اگست تک جاری رہے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد طالبان کے ساتھ بات چیت کی بحالی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورے کا مقصدامن عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے افغانستان میں تنازعات کا خاتمہ ہے اور ایسی قومی مذاکراتی ٹیم کا قیام ہے جو افغانستان کے مختلف دھڑوں کے داخلی مذاکرات میں بھی شریک ہو سکے،کیونکہ طالبان افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کرنے پر رضامند نہیں ہیں۔خلیل زاد کابل کے بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے دوحہ روانہ ہو جائیں گے۔ افغانستان میں ستمبر میں صدارتی انتخابات طے ہیں۔ اگر طالبان کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے تو افغانستان سے 18 برسوں بعد غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کا عمل شروع ہو جائے گا۔