ٹرمپ کاعمران خان کو بلے کا تحفہ

219

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو بلے اور سابق امریکی صدر آییزن ہاور کی تصویر تحفے میں دی ہے۔آئیزن ہاور پاکستان میں اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے والے واحد امریکی صدر ہیں۔امریکی صدر آئیزن ہاور نے 1959 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیدیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کا کرکٹ میچ دیکھا تھا۔آئیزن ہاور نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی تھی۔