لگتا ہے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا،مشیر تجارت رزاق داؤد

191

واشنگٹن/اسلام آباد(آن لائن )مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے کردار سے محسوس ہوتا ہے کہ اس مرتبہ ضرور مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا ۔واشنگٹن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو افغانستان سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مدد کی سخت ضرورت ہے اور پاکستان بھی امریکا کو مدد دینے کے لیے تیار ہے۔رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات توقعات سے زیادہ کامیاب رہی ہے ۔