کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

222

انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر تے ہوئے سی ٹی ڈی کو آئندہ پیشی پر چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 کالعدم تنظیم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرسخت سکیورٹی میں گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج سعید علی عمران نے حافظ سعید کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سی ٹی ڈی کو آئندہ پیشی پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔