چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم، حسین اور حسن نواز طلب

172

نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز کو 31جولائی کو طلب کرلیا، عباس شریف کے صاحبزادے عبدالعزیز بھی 31جولائی کو طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز کو 31جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ نیب نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے، یہاں تا کہ عباس شریف کے صاحبزادے عبدالعزیز کو بھی 31جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے۔