ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

187

ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ گورو اہلووالیا کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارت کی طرف سے 22 اور 23 جولائی کو لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 عام شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق 22 جولائی کوباگسرسیکٹر بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ محمد ریاض شہید اور18 سالہ ذبیح اللہ زخمی ہواتھا، 23 جولائی کو تتہ پانی، جندوٹ، بن چڑیاں سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ ہوئی جس میں پاکستانی شہری چاند بی بی شہید ہوئیں، 23 جولائی کو بھارتی فائرنگ سے 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔