جنوبی کوریائی حدود کی خلاف ورزی،روسی طیارے پر فائرکھول دیا

430

جنوبی کوریائی فوج نے ایک روسی جنگی طیارے کو خبردار کرنے کے لیے دو فائر کیے جس نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی فوج نے ایک روسی جنگی طیارے کو خبردار کرنے کے لیے دو فائر کیے۔کوریائی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس روسی جنگی طیارے نے دو دیگر جہازوں کے ساتھ جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ یہ واقعہ جزیرہ ڈوک ڈو کے قریب پیش آیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ دو چینی طیارے بھی اس علاقے میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کے جنوبی کوریائی فضائی حدود میں داخل ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔جنوبی کوریا نے ماسکو اور بیجنگ سے اس معاملے پر باقاعدہ شکایت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔