وفاق اور سندھ حکومت نے اپنے ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الائونس دیدیا

152

کراچی (رپورٹ: محمد انور) وفاق اور صوبہ سندھ کو درپیش مالی بحران کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کی منظور ی دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے15تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد اور 16
تا 20 گریڈ کے افسران کو 5 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پینشنرز کو بھی اسی فارمولے کے تحت الاؤنس دیا جائے گا۔ جبکہ سندھ حکومت نے اپنے تمام ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد ریلیف الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جن پر یکم جولائی سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ بنیادی تنخواہوں میں ریلیف دینے سے مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ وفاق اور صوبوں کو برداشت کرنا پڑے گا تاہم اس الاؤنس سے سرکاری ملازمین و افسران کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا جن کی وجہ سے انہیں اطمینان ملے گا۔
ریلیف الائونس