قبائلی اضلاع میں انتخابی ٹرن آئوٹ 26.27فیصدرہا‘رپورٹ

59

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے16 صوبائی حلقوں کے انتخابات میں ٹرن آئوٹ کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع میں مجموعی ٹرن آئوٹ26.27 فیصد رہا۔ سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ پی کے109 کرم ایجنسی میں40.10 فیصد رہا جبکہ
سب سے کم ٹرن آئوٹ پی کے113 شمالی وزیرستان میں16.10 فیصد رہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کا مجموعی ٹرن آئوٹ31.42 فیصد رہا جبکہ خواتین ووٹرز میں مجموعی ٹرن آئوٹ18.63 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی16 نشستوں کے ابتدائی مکمل نتائج جاری کردیے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن14 روز میں جاری کرے گا۔ آزاد امیدواروں نے6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف نے5 اور جے یو آئی (ف) نے3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایک ایک نشست جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے حصے میں آئی۔
انتخابی ٹرن آئوٹ