جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو‘ ملزم طارق محمود ریمانڈ پر جیل منتقل

170

اسلام آباد(اے پی پی) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو بنانے کے الزام میں میاں طارق محمودکو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔گزشتہ روزملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں ایف آئی
اے نے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی۔ملزم طارق محمود نے عدالت کو بتایا کہ مجھے برین ٹیومر ہے، جس پر عدالت نے ملزم کو جیل میں تمام میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ کیس کی تحقیقات میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ میاں طارق کے دونوں گھروں کی تلاشی لی گئی، گھروں میں تلاشی کے دوران گاڑی برآمد کی گئی، ڈیجیٹل کیمرے، ڈی وی آر کیمرے، یو ایس بی اور 2 موبائل فون بھی برآمد کیے ہیں۔دوران سماعت ملزم نے عدالت سے کہا کہ میرے ساتھ جو مار پیٹ ہوئی تھی اس پر کیا کارروائی ہوئی۔ سول جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں مار پیٹ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔عدالت نے ملزم طارق محمود کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 5 اگست کو دوبارہ عدالت میںپیش کرنے کی ہدایت کی۔
جج ارشد ملک