سلیکٹڈ وزیراعظم نے امریکا میںانتشار پھیلانے والا خطاب کیا ، نیئر بخاری

211

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
امریکا میں سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کا نفرت بھرا اشتعال انگیز اور انتشار پھیلانے والا خطاب جگ ہنسائی کا باعث ہے،امریکا میں کنٹینر والی تقریر کینسر زدہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سربراہان غیر ملکی دوروں میں قومی خودداری،خود مختاری اور قومی مفادات اجاگر کرتے ہیں، پیپلز پارٹی سیاسی وابستگی سے بالا تر ملک کی آزادی اور خودمختاری کو جزوایمان سمجھتی ہے،ذوالفقار علی بھٹو،بے نظیر بھٹو نے امریکی دوروں میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ایوان نمائندگان میں تاریخی خطاب کیے ،قومی رہنما ملک کی آن،بان اور شان و شوکت ہوتے ہیں۔عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ خالی الدماغ بھی ہیں،بیرونی دوروں میں کھلنڈرا پن کی نہیں فہم و فراست کی اہمیت ہوتی ہے، عمران خان ملک کی عزت و توقیر کا خیال رکھیں ۔
نیر بخاری