مشیر وزیراعلیٰ پختونخوا پروٹوکول نہ ملنے پر آپے سے باہر

229

پشاور (آن لائن) پشاور کے سرکاری اسپتال میں پروٹوکول نہ ملنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اجمل خان وزیر کی مبینہ طور پر آپے سے باہر ہوکر ہنگامہ آرائی، ڈاکٹروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، دوسری جانب مشیر وزیراعلیٰ اجمل خان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی، صرف اسٹاف کے نامنا سب رویے کی شکایت کی۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی ڈاکٹر کو قصور وار قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کے میڈیکل افسر کی طرف سے اسپتال انتظامیہ کو لکھے گئے مراسلے میںکہا گیا ہے کہ
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اجمل خان کی ہنگامہ آرائی سے ایمرجنسی وارڈ کی سروسز متاثر ہوئیں۔ ڈاکٹرز نے اجمل وزیر کے نازیبا رویے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپنے مشیروں اور وزرا کو لگام دے، بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے مشیروزیر اعلی اجمل خان وزیر نے کہا کہ وہ رات کو بلڈ پریشر ہائی ہونے پر بطور مریض لیڈی ریڈنگ اسپتال گئے تھے۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرکا رویہ ہتک آمیز تھا، 20 منٹ تک چیک اپ نہیں کیا۔ اجمل خان وزیر نے وضاحت کی کہ انہوں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی، صرف نامنا سب رویے کی شکایت کی۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی ڈاکٹر کو قصور وار قرار دیا ہے۔
پروٹوکول