اراکین سندھ اسمبلی واجبات کی ادائیگی کیلیے ہائیکورٹ پہنچ گئے

70

 

کراچی (نمائندہ جسارت) اراکین سندھ اسمبلی واجبات کی ادائیگی کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے‘عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے‘ سندھ ہائی کورٹ میں اراکین صوبائی اسمبلی کو الائونسز دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی‘ عدالت نے اس درخواست کو سید سردار اور نصرت سحر عباسی کی درخواست کے ساتھ سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی‘ درخواست گزار خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ2017ء ایکٹ کے مطابق اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور
دیگر مراعات میں اضافہ کیا گیا‘ بل کی منظوری کے باوجود آج تک اراکین اسمبلی کو بل کے مطابق الاونسز نہیں دیے گئے‘اراکین سندھ اسمبلی کو واجبات ادا کرنے کا حکم دیا جائے‘ درخواست میں وزیراعلیٰ سندھ، وزیر قانون، اسپیکر سندھ اسمبلی، چیف سیکرٹری و دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
واجبات