سلیکٹڈ وزیراعظم نے واشنگٹن میں بھی کنٹینر والی تقریر کی ،ن لیگ

145

اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈ یسک +صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے ر ہنمائوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے واشنگٹن میں بھی کنٹینروالی تقریر کی۔اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 72برس اس ملک کے عوام کے فیصلوں کو روندا ہے، اب فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آگیا ہے، آئین کی حکمرانی پر سمجھوتا نہیں کرسکتے،جوعوامی حقوق سلب کرے گا ہم اس سے لڑیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اوپر کا خانہ خالی ہے، وہ خیالی پلاؤ بناتے اور بیچتے ہیں، ان کی تقریر میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،ایک شخص امریکا جاتا ہے تو اسے قوم کا نمائندہ بننا چاہیے،عمران خان نے وہ تقریر کی جو تقریر سیاستدان موچی دروازے میں کرتا ہے ، وہاں پر کہا گیا میں واپس جا کر نواز شریف کا ٹی وی اور اے سی بند کرادوں گا،عمران خان کے اعصاب پر نواز شریف سوار ہے، امریکا جا کر بھی عمران خان کے اعصاب سے نواز شریف نہیں اترے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرز کو نشانہ بناکر حراست میں لیا جارہا ہے، شاہد خاقان کے خلاف کارروائی عمران خان کے کہنے پر ہوئی، شاہد خاقان عباسی سے مالی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں تو ان پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام لگایا گیا،شاہد خاقان کا گناہ گیس بحران کو4برس میں حل کرنا ہے، شاہد خاقان
نے 11 ماہ میں دنیا کا سستا ترین ایل این جی پلانٹ لگایا، ایل این جی سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کے 3 یونٹ چلے۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے جس طرح نیب کو استعمال کیا اسی طرح اسے آج پی ٹی آئی حکومت بچانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، یہ ایک انتقام اور حسد میں جلی ہوئی حکومت ہے۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم امریکا میں بتاتے کہ آج ملک میں کاروبار، آواز سب بند ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! یہ بھی بتاتے آج ملک میں روٹی، کاروبار، صنعت، روزگار اور آواز سب بند ہے،امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ امریکا میں یہ بھی بتاتے کہ 10 ماہ میں ترقی 2.9 اور مہنگائی 13 فیصد ہو گئی ہے، یہ بھی بتاتے کہ 10برس میں پہلی بار بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہوگئی ہے۔
ن لیگ