ٹیل کے آباد گاروں تک پانی پہنچانے کیلیے خصوصی اقدامات کیے جائیں،حافظ طاہر مجید

184

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید نے عوام کو پینے کے قابل صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ سندھ میں نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے خاص طور پر ٹیل کے آبادگاروں تک پانی پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں ، تاخیری حربے عوام دشمن تصور کیے جائیں گے، صاف وشفاف پانی کی ہر گھر میں فراہمی حکومت کا کام ہے ۔ مگر بدقسمتی سے اس وقت عوام پانی کے لیے چیخ وپکار کررہے ہیں مگر ان کی فریاد کوئی سننے والا نہیں ہے، صورتحال یہ ہے کہ پانی کی تقسیم کا کام مافیا کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ یہ حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے کہ ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنائے مگر شہرحیدرآباد کو ایک مصنوعی بحران سے دوچار کیا گیا ہے جو پانی فراہم کیا جاتا ہے وہ مضر صحت پانی ہے جس سے انسانی صحت داؤ پر لگی ہوئی ہے،
ایسی ہی صورتحال صوبے کے دوسرے شہروں کی ہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ساری رقم کرپشن کی نظر ہوچکی ہے ،سندھ حکومت کی اپنی انتظامی نا اہلی،کرپشن ولوٹ مار عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کے مترادف ہے۔ ایک طرف حیدرآباد کے شہری علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے تو دوسری جانب دریائے سندھ میں وافر مقدار میں پانی موجود ہونے کے باوجود سندھ کے کئی علاقے خاص طور پر ٹیل کے آبادگار پانی کی قلت کا شکار رہتے ہیں حکومت عوام کو صاف وشفاف پانی فراہم جبکہ فصلوں کے لیے نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔
حافظ طاہر مجید