منکرین ختم نبوت کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، علماء

151

لاہور(نمائندہ جسارت)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی،مولانا عزیزالرحمن ثانی اور مولاناعبدالنعیم نے مساجد میں بیانات اور اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ منکرین ختم نبوت دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں لیکن انہیں اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے،پاکستان کے عوام عقیدئہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادینے کو تیار ہیں، قانون ختم نبوت جن شہداء اور اسیروں کی قربانیوں سے وجود میں آیاانہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں سے درخواست ہے کہ منکرین ختم نبوت کی خلاف اسلام اور خلاف پاکستان سرگرمیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں
آئین و قانون کا پابند بنائیں اور دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے منکرین ختم نبوت اور ان کے ہم نوائوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے،پاکستان کے حکمران ہر قسم کا بیرونی دبائو مسترد کردیں اور دنیا کو یہ پیغام دے دیں کہ تحفظ ختم نبوت پر کسی قسم کا اور کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔
علماء