قبائلی اضلاع :نو منتخب ارکان کو30جولائی تک گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت

138

اسلام آباد(اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے 30 جولائی تک متعلقہ ریٹرنگ افسران کے پاس جمع کروا دیں، گوشوارے جمع نہ کرانے والے امیدواروںکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے ایسے تمام امیدواروں جن کے نام حتمی فہرست فارم 33 میں
شامل ہیں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اخراجات کے گوشوارے 30 جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا دیں بصورت دیگر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔
گوشوارے