احتساب عدالت:اسکریپ ریفرنس میں گواہ کابیان قلمبند، سماعت 2 اگست تک ملتوی

133

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیرسماعت سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے مشیرمیاں خرم رسول کے خلاف اسکریپ ریفرنس میں گواہ
کابیان قلمبندکرلیاگیا۔گزشتہ روز سماعت کے دوران میاں خرم رسول کو اڈیالہ جیل سے بکتربندگاڑی میں لاکرعدالت پیش کیاگیا۔اس موقع پر عدالت نے ایک گواہ کابیان قلمبندکیااور مزید سماعت 2 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔
احتساب عدالت