وزیراعظم پاکستان کی جگ ہنسائی کروارہے ہیں، شیری رحمن

130

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جگ ہنسائی کروارہے ہیں، عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں نفرت اور انتشار کی بات کر تے ہیں، ان کی واشنگٹن اور ڈی چو ک میں کی جانے والی تقریر میں کوئی فرق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی واشنگٹن میں گزشتہ روز کی جانے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری
رحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں نفرت اور انتشار کی بات کر تے ہیں وہ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروا رہے ہیں انہیں بیرون ملک جا کر اپنی نا اہلی و نالائقی کا اعلان نہیں کر نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر الزام تراشی لگاکر حکومت چلانا چاہتے ہیں ان کی گزشتہ روز واشنگٹن میں کی جانے والی تقریر اور ڈی چوک میں کنٹینر پر کی جانیوالی تقریر میں کوئی فرق نہیں۔
شیری رحمن