14ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی سلور میڈلسٹ

204

کراچی( اسٹاف رپورٹر )14ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی سلور میڈلسٹ پاکستان بیس بال ٹیم کولمبو سے کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئی۔ سری لنکاانتہائی سخت اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان سے صرف ایک رن سے جیت گیا تھا۔ٹیم کو کولمبو ایئرپورٹ سے سید فخر علی شاہ نے الوداع کہا۔کراچی ایئرپورٹ پر ٹیم کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کی لیڈی میمبر و نائب صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن عائشہ ارم،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق,سیکریٹری پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن خالد بروہی، پریس سیکریٹری محمد ارشد،سماجی رہنما سلیم خمیسانی،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے خازن اعجاز قریشی،سیکریٹری ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشنبایسٹ عبدوالرئوف بٹ، صدر کراچ جوڈو ایسوسی ایشن خرم سلیمان، جوائنٹ سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن عارف خان،کراچی فٹبال لیگ (آسٹریلین لاز) کے سیکریٹری و سندھ کے نائب صدر حاجی عبدالرشید خان, ٹیم میں شامل ممبران کے عزیز و اقارب اور دیگر نے شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سب کو ہار پہنائے۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سینیئر نائب صدر،سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر و ٹیم مینیجر محمد محسن خان کو گلدستہ اور سندھی ٹوپی پہنائی کر مبارکباد دی گئی۔اس موقع پر پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف اقبال کی جانب سیصدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کے لیئے بھیجے گئے مبارکبادی پیغام و سندھی ٹوپی، اجرک و گلدستے کے تحائف ٹیم کے اسسٹنٹ مینیجر و میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ نے وصول کیئے۔اس موقع پر عائشہ ارم، محمد رفیق اور دیگر نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید، صدر سید فخر علی شاہ، سیکریٹری شیخ مظہر احمد،ہیڈ کوچ مصدق حنیف کوچز سید بابر علی شیرازی، باسط مرتضیٰ، ٹرینر شا ہ محمد،فزیو سمیع اللہ، اسسٹنٹ کوچ شاہد آفتاب، فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر سید فخر امیر کاظمی،دیگر آفیشلز ممبران عمران خان، محمد کاشف شیخ، ظہیر مگسی اور ٹیم کے کپتان حافظ عثمان اور دیگر کو اس کامیابی اور اولمپک کے کوالیفائنگ رائونڈ تک رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔