خیبر پختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان نے بتایا کہ پشاور میں شیڈول ایونٹ میں انڈر۔ 13 اور انڈر۔ 11 بوائز اینڈ گرلز کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 25 جولائی کو کھیلا جائے گا۔