پنجاب ہاکی ٹیم 36 ویں سرجیت  ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

202

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب ہاکی ٹیم 36 ویں سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ 10 سے 19 اکتوبر تک بھارت کے شہر جالندھر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے آرگنائزر کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور ہم نے چند روز قبل ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ سرجیت ہاکی سوسائٹی کے مطابق ایونٹ کے آرگنائزرز نے پاکستانی ٹیم کو گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش منانے کے موقع پر امن اقدام کے طور پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 21 رکنی ا سکواڈ جن میں 18 کھلاڑی اور3 آفیشلز شامل ہیں ایونٹ کیلئے بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے وزارت داخلہ کو اجازت نامے کیلئے درخواست دی ہے۔