سافٹ بال امپائرنگ سیمینار کا اتھائی لینڈ میں آغاز

243

تھائی لینڈ/ بنکاک(جسارت نیوز) سافٹ بال ایشیاء کے زیراہتمام امپائرنگ سرٹیفکیٹس سیمینار/ کورس کے پہلے دن ملائشیاء کے روسلی اسماعیل (Rosli Ismail) اور فلپائن کے پائولوٹابیرارا ( ُPaulo Tabirara) نے کورس میں شریک ملائشیاء، سنگاپور،برونائی،تھائی لینڈ،تائیوان سمیت پاکستان کے امپائرز شیراز آصف اور فراز اعجازکو ملٹی میڈیا کے ذریعے سافٹ بال کی امپائرنگ کے بنیادی اصول،کھیل سے متعلق قواعد و ضوابط، سگنلزچارٹ،بال پچنگ سمیت دیگر بنیادی معلومات پرآگاہی اور تفصیلی لیکچردیا جبکہ تحمل اور برداشت کے موضوع پر شرکاء کا تحریری اور پریکٹیکل ٹیسٹ لیا گیا اس موقع پر میزبان تھائی لینڈسافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل علی پھکپوم (Ali Phakpoom) نے سیمینار کے شرکاء کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سافٹ بال کے کھیل میں امپائرزکاکردار بہت اہم ہوتا ہے اور اسے بڑی باریک بینی اور انہماک سے اپنی ذمے داریاں اداکرنی ہوتی ہیں خاص کر اس کافٹنس لیول کھلاڑیوں سے بھی بہتر ہونا بہت ضروری ہے کورس کے دوران آپ کو سافٹ بال کی فیلڈاور بیٹرپوزیشن، امپائرزچیک لسٹ ،کالز، سلاٹ اور کمیونیکیشن ٹرمینولوجی جیسے اہم موضوع پر آگاہی گراہم کی جائے گی جومستقبل میں آپ کیلئے دوران امپائرنگ بہت مفید ثابت ہوگی۔

تھائی لینڈ /بنکاک: سافٹ بال ایشیا کے زیرا ہتمام امپائرنگ کورس کے شرکا ء کا گروپ فوٹو