۔17کھلاڑی کا ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ میں پہنچ گئے

217

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگیا۔دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقاکے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل 17 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا تھا۔کیمپ کے پہلے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کوڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں پر لیکچر دئیے گئے۔ بعدازاں کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی۔ اسکریننگ میں بائیو میکینکل اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ شامل تھے۔ پہلے روز کے اختتام پر قومی انڈر 19 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے۔فٹنس ٹیسٹ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کے پش اپس اور اسپرنٹ ٹیسٹ لیے گئے۔پہلے سیشن میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی سری لنکا اور جنوبی افریقا کے خلاف کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ پاکستاننے ایک روزہ کرکٹ سیریز میں سری لنکا کو 3-2 اور جنوبی افریقاکو7-0 سے شکست دی تھی۔6 ہفتوں پر مشتمل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کیمپ 2مرحلوں میں مکمل ہوگا۔ پی سی بی ریجنل اکیڈمیز میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں طلب کیا جاسکتا ہے۔ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں روحیل نذیر، حیدر علی، عباس آفریدی، اختر شاہ، عامر علی، باسط علی، فہد منیر،عرفان نیازی، محمد حارث، محمد عامر، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، صائم ایوب، شیراز خان، نیاز خان اور خیام خان شامل ہیں۔ کلپریکٹس سیشن کی کوریج ، کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس اور روحیل نذیر اور نسیم شاہ کی میڈیا ٹاک کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لاہور : انڈر 19کرکٹ ٹیم ایمرجنگ پروگرام کے آغاز پر انسٹرکٹر ز ڈاکٹر ریاض احمد اور محسن کمال کھلاڑیوں کو لیکچرز دے رہے ہیں