عبدالخا لق شہید کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد بہترین خراج عقیدت کا اظہار ہے، یوسف بلوچ

334

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کراچی کے زیر اہتمام مزید آل کراچی شہید عبدالقالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلا میچ فقیر محمدن اور عیدولین محمدن کے درمیان کھیلا گیا۔ فقیر محمڈن نے1-0 سے میچ جیت کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا فقیر محمدن کا پہلا گول پہلا ہالف کے 25 ویں منٹ پر یاسر نے کیا ۔ دوسرے میچ میں جو ملیر ریڈ اور باچا خان میموریل کے درمیان کھیلا گیا ملیر ریڈ نے3-0 سے جیت کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ملیر ریڈ کے 2 گول عامر نے 16 اور 55 ویں منٹ میں جبکہ ایک گول سمیر نے 50 ویں منٹ میں کیا ۔ریفری آزاد آصف بشیر احمد طارق امام غلام اکبر اور عدنان گلاب میچ کمشنر ابوبکر واجو عابد بلوچ میڈیکل گل محمد نے انجام دیے آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ بشیر میموریل بمقابلہ بغدادی رینجرزاوردوسرا میچ لعل بخش میموریل بمقابلہ صاحبداد محمدن۔اس سے قبل سانحہ کارساز دھماکہ میں شہید ہونے والے پیپیلز پارٹی کے کارکن عبد الخالق کی یاد میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا شاندار افتتاح سابق سینیٹر یوسف بلوچ نے فٹبال کو کک لگا کر کیا میچ ڈسٹرکٹ ساوتھ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر یوسف بلوچ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے شہید کی یادیں تازہ ہوگئیں ٹورنامنٹ میں گوادر سے آیے مہمان میر اشرف کلمتی میر راشد کلمتی منیر بانا ڈپٹی ڈائریکٹر گوادر پورٹ اتھارٹی کپٹن حنیف ، محمد فہیم چیرمین یوسی 16 صدر ٹاؤن سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رحیم بخش بلوچ فتح محمد بلوچ ظفر اقبال بلوچ مراد بخش بلوچ اعجاز کارہ بابو کریم بخش بشیر احمد عباس بلوچ گلزار احمد اخلاق احمد اور ابراہیم گلاب ریفری بشیر احمد و دیگر عہدیداران شریک تھے۔