بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

121

نئی دہلی (جسارت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے۔ بھارت ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 اگست، دوسرا 4 اگست اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اگست کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست، دوسرا 11 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔