انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد کرکٹ میچ کل شروع ہوگا

77

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل سے لندن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف شیڈول واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پہلے ہی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جیسن روئے اور لیوس گریگوری کی پہلی مرتبہ ٹیم میں طلبی ہوئی ہے۔ اولی ا سٹون اور جیک لیچ بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے البتہ جوز بٹلر، جوفرا آرچر اور بین ا سٹوکس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، جیسن روئے، اسٹورٹ براڈ، روری برنز، ثام کیورن، جوئے ڈینلی، لیوس گریگوری، جیک لیچ، اولی سٹون اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹنس مسائل کے باعث آئرلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ۔ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد 4 روزہ ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ووڈ سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ4 سے 6 ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے۔ انجری کے باعث ووڈ آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے اس کے علاوہ ان کی آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔