گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 25 جولائی سے ہو گا

146

ٹورنٹو (جسارت نیوز) کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 25 جولائی سے ہو گا۔ دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس افتتاحی میچ میں ٹورنٹو نیشنلز کے مدمقابل ہو گی۔ لیگ میں 6 ٹیمیں جن میں ٹورنٹو نیشنلز، وان کوور نائٹس، وائنی پیگ ہاکس، ایڈمونٹن رائلز، مونٹریال ٹائیگرز اور ویسٹ انڈیز بی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان 22 میچز کھیلے جائیں گے جن میں3 پلے آف میچز اور فائنل بھی شامل ہے۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس کا مقابلہ ٹورنٹو نیشنلز سے ہو گا۔