سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے بلاول زرداری

233

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے۔ اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریگی تو ملک کون چلائے گا ؟۔بلاول زرداری کا سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں تمام پاکستانیوں کی بات کرے۔ عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔انہوں نے کہا افسوس ہے کہ وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کنٹینر سے نہیں اترے۔
بلاول زرداری