ائرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کا حکم نامہ منسوخ

186

اسلا م آ با د(آن لائن)سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے سوشل میڈیا میں شدید تنقید کے بعد پاکستان بھر کے تمام ائرپورٹس میں اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کو لازمی قرار دیے گئے حکم نامے کو واپس لے لیا۔وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں
مزاری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں سول ایوی ایشن کے نئے حکم نامے کو جاری کرتے ہوئے اس فیصلے سے آگاہ کیا اور وضاحت کی کہ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کا نہیں تھا۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ غلط نوٹیفکیشن کو واپس لیا گیا ہے، یہ وفاقی حکومت کافیصلہ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک انکوائری ہوگی کہ سی اے اے میں کیسے اور کس نے اس طرح کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پوری بیوروکریسی کو علم ہونا چاہیے کہ وفاقی حکومت کا مطلب کابینہ ہے، جہاں یہ معاملہ کبھی زیر بحث نہیں آیا۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت سوشل میڈیا میں اس فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی گئی تھی۔
ریپنگ فیصلہ