سزا معطل ہونے سے نا اہل شخص الیکشن کیلیے اہل نہیں ہو سکتا،عدالت عظمیٰ

131

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عدالت عظمیٰ نے نااہلیت سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔عدالت عظمیٰنے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ سزا معطل ہونے سے نا اہل شخص الیکشن کے لیے اہل نہیں ہو سکتا۔ سزا کالعدم ہونے تک نا اہلی برقرار رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔8 صفحات پر
مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔عدالت عظمیٰنے ریمارکس میں کہا کہ اپیل معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ سزا معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں۔ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لیے اہل نہیں ہو سکتا۔ فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ سزا کالعدم ہونے تک نا اہلی برقرار رہے گی اور انتخابی اہلیت سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے ہو سکتی ہے۔عدالت عظمیٰ نے فیصلہ گجرات کے بلدیاتی اُمیدوار کی درخواست پر سنایا۔
عدالت عظمیٰ