عدم اعتماد: جماعت اسلامی کا ووٹنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

138

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے تحت ووٹنگ کے معاملے پر جماعت اسلامی نے کسی کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ووٹنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹرز ووٹنگ کے دن ایوان سے غیر حاضر رہیں گے۔ سینیٹ کا اجلاس (آج)منگل سہ پہر 3 بجے ہوگا۔