ایران کے حوالے سے  برطانوی حکومت کا ہنگامی اجلاس

171

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضے کے سلسلے میں لندن حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس کی صدارت وزیر اعظم تھریسامے کریں گی۔ برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کے مطابق وزیر اعظم مے نے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں اور سلامتی کے شعبے کے نمایندوں کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ تھریسامے کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ایران پر زور دیا جائے گا کہ برطانوی آئل ٹینکر کو رہا کرے۔