شاہ خالد ملٹری سٹی میں سعودی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں

145

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں۔ سعودی عرب کے شمالی علاقے شاہ خالد ملٹری سٹی میں امریکا اور سعودی بری افواج کی مشترکہ مشقوں کا مقصد دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغٖ کے مطابق سعودی فوج کے شمالی علاقوں میں ملٹری کمانڈر جنرل احمد زہرانی نے مشقوں کا معاینہ کیا۔ انہوں نے ڈرون سیل، مشقوں کے انتظامی سیل اور مشقوں کے کمانڈ سیل کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے فوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔