یورپی وزرائے خارجہ اور داخلہ کا تارکین وطن کے معاملے پر اتفاق

145

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ہونے والے ایک غیر رسمی اجلاس میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے خارجہ اور داخلہ امور کے وزرا کے مابین تارکین وطن اور مہاجرت کے معاملے پر ابتدائی طور پر اتفاق رائے ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس موقع پر کہا کہ بحیرہ روم سے بچائے جانے والے تارکین وطن کی تقسیم کے لیے ایک پائیدار نظام ضروری ہے۔ یورپی سطح پر اس تقسیم سے متعلق اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس اب تک بحیرہ روم کے راستے یورپ آنے کی کوششوں کے دوران 426 افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔