ٹرمپ کی ہٹ دھرمی‘ غیرسفیدفام خواتین سیاستدانوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ

56

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین سیاستدانوں کے ساتھ اپنے تنازع کو مزید ہوا دے دی۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکا کے حوالے سے دیے گئے خوفناک بیانات پر چاروں خواتین معافی مانگیں۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے حلقوں نے صدر ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھرنسل پرست قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے کچھ روز قبل ہی امریکی کانگریس کی منتخب خواتین ارکان سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں وہیں واپس چلے جانا چاہیے، جہاں سے ان کا تعلق ہے۔