لیبیا کے فوجی طیارے کی تیونس میں ہنگامی لینڈنگ‘ پائلٹ سے پوچھ گچھ

226
تیونس: لیبیا کی باغی فوج کا جنگی طیارہ عام شاہراہ پر اترنے سے گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی ہے
تیونس: لیبیا کی باغی فوج کا جنگی طیارہ عام شاہراہ پر اترنے سے گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی ہے

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میںباغی فوج خلیفہ حفتر ملیشیا کے ایک جنگی طیارے کو جنوبی تیونس کے فوجی اڈے پر ہنگامی طور پر اترنا پڑگیا۔ تیونسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرحد سے ملحق وطیہ نامی فوجی اڈے سے اڑنے والے حفتر ملیشیا کے طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث مدنین صوبے کے فوجی اڈے پر اترنا پڑا۔ مقامی حکام نے پائلٹ کے محفوظ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے لیے پائلٹ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔